عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفانی طوفان کی برفیلی ہواؤں نے سب کچھ منجمد کر دیا ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
سردی کی اس لہر نے دارالحکومت ماسکو کو بھی متاثر کیا وہاں درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا اور برفانی طوفان کی وجہ سے پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔
اسی طرح ماسکو سے 5 ہزار کلومیٹر دور اور سائبیریا کے شمال مشرقی حصے میں واقع جمہوریہ سخا کے علاقے اومیاکون میں گزشتہ شام درجہ حرارت منفی 56 ڈگری تک پہنچ گیا۔
سخا کے دارالحکومت یاکوتسک میں آج درجہ حرارت منفی 50 تک رہا تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج گرے گا۔