موٹروے M1 کو شدید دھند کی وجہ سے پشاور سے اسلام آباد تک بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے M2 کو لاہور سے شیخوپورہ جانے والی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا
موٹر ویز پولیس کے مطابق موٹر ویز ایم 3 کو لاہور سے ملتان جانے والی تمام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر ویز ایم 4 کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا ہے
ترجمان کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے.
موٹر ویز پولیس کے ترجمان کے مطابق کرنل شیر خان سے چکدرہ تک سوات ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اور برہان سے شاہ مقصود تک ٹریفک کے لیے ہزارہ ایکسپریس وے بند کر دی گئی ہے.
موٹر وے M14 کو بھی شدید دھند کی وجہ سے ہکلا سے فتحیار تک بند کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور اور اس کے گردونواح میں بھی شدید دھند ہے۔
221