سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف آج یوم القدس منایا جارہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج یوم القدس منایا جارہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کی توجہ چاہتا ہے۔ ایوان تمام مذاہب اور الہامی کتابوں کے احترام پر یقین رکھتا ہے، سویڈن حکام سے واقعہ کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتے ہیں، امید ہے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

 سویڈن واقعہ قابل مذمت، آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو ہمیں گلہ نہ کیا جائے،شہباز شریف 

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامو فوبیا اور مذہب کے خلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کو روکا جائے اور اسلام فوبیا سے نمٹنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس کے فورم کو استعمال کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں پیش آنے والا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے ناظم الامور کی طلبی،مختلف علاقوں میں احتجاج

انہوں نے کہا کہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے سے مسلمانوں کے دل بہت غمگین ہیں، عید کے دن پولیس نے اپنی تحویل میں موجود بدکردار کو یہ فعل کرنے دیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com