268
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستانی روپیہ، 90 کی دہائی میں جنوبی ایشیا کی سب سے مضبوط کرنسی، خطے کی کمزور ترین کرنسی بن چکی ہے۔
جنوبی ایشیا میں، سب سے سستا سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ، 300روپے تک جا پہنچا
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جب کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بھی بہتری کا امکان ہے۔دریں اثنا، ہندوستان میں ایک ڈالر 83 ہندوستانی روپے، بنگلہ دیش میں 107 ٹکا، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اور بھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلٹرم ہے۔