اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کے ہاتھوں اپنی ابتدائی شکست کا بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ پاکستان آج پھر انڈیا سے ٹکرائے گا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہونا ہے۔
پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا، تیز گیند باز شاہنواز دہانی انجری کی وجہ سے بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
حسن علی اور محمد حسنین دونوں کو اتوار کے میچ کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے کیونکہ ان میں سے کسی ایک کے کھیلنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے
دہانی جمعہ کو شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ بولر کی چوٹ سنگین نہیں ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ "اس کے باوجود، ہندوستان کے خلاف پلیئنگ الیون میں ان کے انتخاب پر غور کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔”