آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

(رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں پاکستان کے یوم آزادی اور یوم دفاع کی خوشی کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ویانا کی جانب سے صوفی قوالی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

سفیر پاکستان برائے آسٹریا محمد کامران اختر مہمان خصوصی جبکہ یورپ کے معروف صوفی موسیقار قدیر احمد خان اور ان کے گروپ نے ملی نغموں اور محفل قوالی سے سماء باندھ دیا۔ تقریب کا انعقاد ویانا کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ سفارت خانہ پاکستان ویانا کی جانب سے پروگرام میں پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کو دوگناہ کر دیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں انٹرنیشنل اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔جن میں بچے، فیملیز اور بزرگ شامل تھے۔

یہ پروگرام نہ صرف جشن کا موقع تھا بلکہ یہ آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور ملک سے محبت کی علامت بھی تھا۔ یورپ کے معروف صوفی موسیقار قدیر احمد خان اور ان کے گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے اپنی دلکش آواز میں ملی نغمے اور قوالیاں پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ تمام لوگ خوشی میں جھومتے نظر ائے۔اس منظر نے پاکستانی کمیونٹی کی اپنے ملک سے گہری وابستگی اور محبت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں سفیر پاکستان برائے آسٹریا محمد کامران اختر نے کمیونٹی کے جذبات کو سراہا۔ مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی اور دفاع کا بھرپور تحفظ کرنا جانتی ہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستان کو تاریخ کا ایک معجزہ قرار دیا جو ہمارے بانیوں کی بہادری پر مبنی جدوجہدِ آزادی کے نتیجے میں وجود میں آیا۔ "آپریشن بنیان المرصوص” میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاع و خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔سفیر پاکستان نے یوم دفاع پر روشنی ڈالی جو 6 ستمبر 1965 کو بھارتی جارحیت کو نا کام بنانے میں ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑی تھیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ دن ہر قیمت پر پاکستان کا دفاع کرنے کے ہمارے عزم کی تصدیق کا دن ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان ایک مشکل جیو اسٹریٹجک پڑوس میں رہتا ہے جس میں بے شمار خطرات اور چیلنجز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا سیکورٹی ماحول نمایاں طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور روایتی اور غیر روایتی خطرات کے علاوہ ہائبرڈ وارفیئر جیسے نئے چیلنجز بھی سامنے آئے ہیں جو نہ صرف کسی ملک پر دفاعی اثرات مرتب کرتے ہیں بلکہ قوم کے جذبے اور حوصلے کو بھی کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پروگرام کے اخر میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔