اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آصف مرچنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے الزامات سے انکار کیا جس پر عدالت نے آصف مرچنٹ کو مزید تفتیش تک تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ آصف مرچنٹ پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشت گردی کی کوشش کا الزام ہے۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے پاکستان سے 5 ہزار ڈالر منگوائے تھے۔آصف مرچنٹ کراچی کا شہری ہے اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی وہ پاکستان میں کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے۔
142