عمران خان کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری کردی گئی

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔

وشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی۔
بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔