مخصوص نشستوں کا معاملہ ،منتخب اراکین کو حلف سے روکنے کے حکم میں توسیع

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل میں مخصوص نشستیں مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی
بابر اعوان اور قاضی انور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر جماعتوں کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا
بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے منتخب اراکین کو بعض نشستوں پر حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناعی میں 13 مارچ تک توسیع کر دی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں