اسلام آباد ( ویب نیوز )جج کو دھمکی کا کیس -اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان آج نہ آئے تو وارنٹ جاری کر دیں گے۔
عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھہ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔
کون کون سے کیسز میں عمران خان گرفتار ہوسکتے ہیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں
سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر عمران خان آج نہ آئے تو وارنٹ جاری کردوں گا، اگر عمران خان آج عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔
عدالت نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کرنے کے بعد دوبارہ شروع کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اوقات تک انتظار کریں، عمران خان آج پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کر دیں گے۔
عدالت نے عمران خان کو آج عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
عدالت نے عمران خان کو مقدمے کی نقول دینے کے لیے آج طلب کر لیا، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔