230
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کریں گے۔
عدالت نے کیس میں ایف آئی اے کو دلائل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔