اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں 9 اور 10 جون کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 بہادر جوان بھی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔