حکومت موجودہ صورتحال میں فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے،عمرایوب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال میں فوری طور پر نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کرے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر قانون سے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری پر صورتحال واضح کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں صورتحال واضح کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ آئین اور قانون کے مطابق ہائی کورٹس میں کسی بھی سینئر جج کو جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس کے طور پر تعینات کر سکتی ہے
وزیر قانون نے کہا کہ 18ویں آئین کے مطابق سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج کو چیف جسٹس مقرر کیا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور انہیں اجلاس میں بلانے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے جس کے لیے ایاز صادق کو داد دینا چاہتا ہوں۔
عمر ایوب نے پنجاب کے علاقے کچے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس پنجاب کو برطرف کیا جائے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca