اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سعد رضوی کا بیان بھی آگیا، امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے ساتھ رعایت کی گئی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کو سزا کے بجائے وارننگ دی گئی، مجرم کو سزا ہوتی ہے اور شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا جاتا۔
سعد رضوی نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میثاق معیشت کی ابتدا حکومت اور متعلقہ اداروں سے ہونی چاہیے۔