ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی کی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں 16.6 فیصد اضافے کے ساتھ ہدف سے زیادہ خالص ٹیکس وصولی حاصل کرلی ہے، ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو کل 49 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر نے کامیابی کے ساتھ جولائی 2023 کے ہدف سے زیادہ رقم اکٹھی کی ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں جمع ہونے والے ریونیو سے 16.6 فیصد زیادہ ہے۔ 49 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کرنے کے باوجود جولائی 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 538 ارب روپے کے خالص محصولات اکٹھے کیے گئے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران جمع ہونے والے براہ راست ٹیکسوں میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 30 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس ماہ کے دوران ان لینڈ ریونیو ٹیکسز میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹیم کو توقع ہے کہ اس نمو کا نمونہ باقی سال میں برقرار رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com