282
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی فوج میں ہر تیسرے دن خودکشی کا ایک واقعہ رونما ہونے لگا اور خودکشی کرنے والوں میں مرد کے ساتھ ساتھ خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں 2 دہائیوں کے دوران فوجیوں کی خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ اور ڈپریشن رہا ہے اور 2001 سے اب تک مختلف واقعات میں 3300 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، 5 سال میں 800 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی فوجی افسر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کیوں کی ؟
رواں سال اپریل میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے 4 ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب کہ 23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی اور 9 جنوری 2023 کو لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج میں 2007 سے اب تک خواتین اہلکاروں کے ساتھ زیادتی اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے 1243 واقعات رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں