اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل میرپور کی 27 میں سے 21 نشستیں حاصل کی ہیں۔
پی ٹی آئی نے میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں اپنے مخالفین پر زبردست برتری حاصل کر لی ہے
یہ خبربھی دیکھیں۔۔۔۔
آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، تحریک انصاف کو شکست
ضلع کونسل میرپور
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع کونسل میرپور کی 27 میں سے 21 نشستیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کو صرف تین اور پاکستان پیپلز پارٹی نے صرف دو نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی۔
میرپور میونسپل کارپوریشن
میرپور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کو 13 جبکہ آزاد امیدواروں نے 9 نشستیں حاصل کیں۔ پیپلز پارٹی صرف ایک نشست جیت سکی۔
کوٹلی میں میونسپل کارپوریشن کی 14 نشستوں پر بھی انتخابات ہوئے جہاں چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی چار نشستوں کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن کو تین نشستیں ملیں۔ پیپلز پارٹی صرف ایک نشست جیت سکی۔
آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ
ضلع کونسل کوٹلی
ضلع کونسل کوٹلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے 22 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 13، 13 نشستیں حاصل کیں۔ آزاد امیدواروں نے بھی تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
ضلع کونسل بھمبر
ضلع کونسل بھمبر میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 نشستیں حاصل کیں۔ دو نشستوں پر مسلم لیگ ن نے قبضہ جمایا جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی۔