اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ بلوں کے معاملے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حکام نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی اور بلوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا
وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے بلوں کے معاملے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان کی منظوری کا اختیار صرف وفاقی حکومت کا ہے
واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے کئی مقامات پر بل جلائے اور دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا۔
اگست میں بجلی بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں،اربوں کا بوجھ صارفین پرمنتقل
نگرا ن وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے 29 اگست کو اجلاس طلب کیا جس میں بجلی پیدا کرنے اور ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے رپورٹ پیش کی جس کے بعد ریلیف دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لئے تجاویزتیار کی گئیں جو آ ج کے کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔