اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوکرین کے روسی زیر قبضہ شہر کھیرسن میں فضائی حملے کے بعد پانی اور بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے اور اس علاقے میں ایک اہم ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے
کھیرسن اور خطے کے کئی دوسرے علاقوں میں، عا رضی طور پر بجلی اورپانی کی فراہمی بند ہے
روسی حمایت یافتہ حکام نے کہا کہ توانائی کے ماہرین اس مسئلے کو "جلدی” حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ بیریسلاو شہر میں تقریباً 1.5 کلومیٹر بجلی کی لائنیں تباہ ہو گئی ہیں بجلی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے
روسی خبر رساں ایجنسیوں نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے پانچ میزائلوں کو مار گرایا ہے
یوکرین نے حالیہ ہفتوں میں خبردار کیا تھا کہ ماسکو کی افواج سیلاب کا سبب بننے کے لیے اسٹریٹجک تنصیب کو اڑانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے روسی افواج نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے پر میزائلوں اور دھماکہ خیز ڈرونز کی بارش کی تھی جس کے بعد کئی شہروں میںنظام زندگی درہم برہم ہے۔