اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مضبوط اور ڈالر 25 روپے 75 پیسے سستا ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 روپے 75 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 25 پیسے ہوگئی۔
کاروباری دن کے آغاز میں ہی اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام آنے لگا اور ڈالر 11 روپے کم ہوکر 300 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر صرف ایک روپے کی کمی سے 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹر بینک ٹریڈنگ سیشن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 285 روپے 47 پیسے تھی۔
واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی حتمی شرح کاروباری دن کے اختتام پر شام 4 بجے سامنے آئے گی۔
پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی قیمت میں اتنی کمی ہوئی ہے۔ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بنک کو بروقت فیصلوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔