180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک ایکسچینج میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 316 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
ڈالر کی انٹربینک قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، امریکی کرنسی 45 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، 649 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔