احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے 37ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز کا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کے صرف دو کھلاڑیوں نے ہدف پورا کر لیا۔ ڈیون کونوائے نے 152 اور رچن رویندرا نے 123 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے دوسرے نمبر کے اوپنر ول ینگ سیم کرن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیگا ،پیش گوئی
انگلش ٹیم کے اوپنرز نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیوڈ مولن 14، جونی بیئرسٹو 33، ہیری بروک 25 کے انفرادی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ معین علی 11، کپتان جوس بٹلر 43، لیام لیونگسٹن 20، کرس ووکس اور سیم کرن 11.، 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔انگلش بلے باز جو روٹ نے 86 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز بنائے۔