فلپائن میں پیاز سٹیٹس سمبل،شادی کے گلدستوں میں استعمال ہونے لگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلپائن میں پیاز اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ سبزی سٹیٹس سمبل بن گئی ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں اس سے بنے گلدستوں کے ساتھ تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔

فلپائن میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے پیاز کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی حکومتی تحقیقات کا باعث بنی ہے۔ فلپائن میں پیاز کی قیمت گوشت سے تین گنا بڑھ گئی۔ لیکن جو جوڑے اپنی شادی کو پرتعیش بنانا چاہتے ہیں وہ اب پھولوں کے بجائے پیاز کے گلدستے استعمال کر رہے ہیں۔

فلپائن کے شہر الوئیلو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ دلہن اپریل Lyka Biorrey-Nobis تقریباً 5 کلو گرام وزنی پیاز کا گلدستہ لے کر شادی میں پہنچی۔شادی میں شامل دیگر خواتین نے ہاتھوں میں پیاز سے بنی ہوئی پھولوں کی چادریں اٹھا رکھی تھیں۔اس شادی کے لیے، جوڑے نے روایتی پھولوں کے لیے 15,000 فلپائنی پیسو کا بجٹ رکھا تھا، لیکن انھیں پیاز کی ایک بوری خریدنے کے لیے صرف 8000 پیسو خرچ کرنے پڑے۔

تقریب کے بعد جوڑے نے شادی کے شرکاء میں پیاز تقسیم کیے۔واضح رہے کہ فلپائن میں فی کلو پیاز کی قیمت 200 فلپائنی پیسو سے بڑھ کر 600 پیسو یا 11 ڈالر (2756 پاکستانی روپے) ہو گئی ہے۔لیکن اس قیمت پر بھی پیاز تک رسائی بہت مشکل ثابت ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com