185
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلپائن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثہ فلپائن کے مایون پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ آتش فشاں پہاڑ کے قریب گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے۔
فلپائن کی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ سے مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں آسٹریلوی شہری پاور کمپنی انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔