273
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کے پیش نظر کئی مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ہیڈ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کے پیش نظر کئی مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں۔
درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث 83 ہزار کیوسک ریلا ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی جانب رواں دواں ہے۔
ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متاثرین کو نکالنے کے لیے بہاولنگر، چشتیاں اور سلیمانکی میں متعدد مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، اضافی آلات کے ساتھ فوج کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات متاثر
دوسری جانب دریائے ستلج میں بھوک پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 65 ہزار 480 کیوسک ہے، چک چاویکا، چک موہڑی اور راجیکا کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
پانی کے تیز بہاؤ کے باعث بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور متعدد رہائشی مکانات زیر آب آگئے ہیں، علاقہ مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی،جھنگ میں دریا کی پٹی پر کھڑی فصلیں زیرآب
دوسری جانب پاکپتن میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سیلابی پانی دریائی پٹی میں ہزاروں ہیکٹر پر کاشت کی گئی فصلوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔