اسی ماہ اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائیں گے ، عمران خان 

 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان مذاکرات کی پیشکش سے پیچھے ہٹ گئے، اسمبلیاں تحلیل کرنے جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے  حکومت کو مذاکرات کی اپنی پیشکش سے پیچھے ہٹتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے سابقہ بیان کا مقصد صرف صورتحال کی سنگینی پر زور دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر اسی ماہ  الیکشن میں جائیں گے

کے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے دعوی کیا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے پیشرو مفتاح اسماعیل لڑائی میں مصروف ہیں۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) اور اس کے اتحادیوں کی گزشتہ سات ماہ میں واحد کامیابی یہ ہے کہ وہ اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات میں اپنے لیے ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

پی ٹی آئی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com