148
قرارداد میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دفاع میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ دشمن پڑوسیوں کی موجودگی میں مضبوط فوج اور سیکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاک فوج کے خلاف بدنیتی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سینیٹ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے