جنرل (ر) فیض حمید کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شوکت عزیز صدیقی سے رابطہ نہیں کیا، ان سے ملاقات نہیں کی, نہ ہی نواز شریف کی اپیلوں پر بات کی.
سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے اپنی تقریر میں اور جوڈیشل کونسل کے سامنے کسی مبینہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا.
فیض حمید کے مطابق (اس نے) کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی، شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں
اس دوران سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایاانہوںنے بھی شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے
اس کے علاوہ ریگیڈیئر (ر) عرفان رامے کا جواب بھی سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا ہے جس میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی اور ان سے ملاقات کے الزامات کی تردید کی ہے
70