مذاکرات کا تیسرا سیشن ، فریقین دو نکات پر متفق ہوگئے،الیکشن تاریخ فائنل نہ ہوسکی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہوگیا، فریقین دو نکات پر متفق ہوگئے تاہم تیسرے اور اہم ترین نکتے پر الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات بہت مثبت انداز میں ہوئے، دونوں فریق متفق ہیں، ایک ہی دن الیکشن سے بہتری آئے گی، دونوں فریقین نے تجاویز پر تفصیلی بات کی۔ .

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے لچک دکھائی جا رہی ہے، مذاکرات کے دوران دو نکات پر اتفاق ہوا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہوں گے اور پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تیسرا اور اہم نکتہ تاریخ کا تعین ہے، دونوں جماعتوں کی اپنی اپنی تاریخ ہے، ہم ابھی تک الیکشن کے لیے کسی تاریخ پر نہیں پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا تاہم جلد ہو جائے گا۔

اس موقع پر حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد اسمبلی تحلیل کی جا سکتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دونوں طرف سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ہم نے کہا ہے کہ جو الیکشن جیتے گا اسے قبول کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں الیکشن کے نتائج کو تسلیم کریں گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 تاریخ کو سپریم کورٹ نے تجویز دی تھی کہ سیاسی جماعتیں بات کریں، سپریم کورٹ کی مثبت سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے مذاکراتی کمیٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم اتحاد کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھایا، جے یو آئی (ف) کے علاوہ تمام جماعتیں مذاکرات پر آمادہ تھیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں فریقین نے رہنماؤں کی بیان بازی کو نظر انداز کرنے پر اتفاق کیا، اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکراتی عمل کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں، ہم نے اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات سے ماحول سازگار نہیں ہوا، تاہم میاں جاوید لطیف، احسن اقبال کے بیانات حوصلہ افزا نہیں، ہماری تجاویز مثبت اور آئین کے دائرہ کار میں تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں اپنا تحریری مؤقف جمع کرائیں گے، پنجاب کے انتخابات میں ہم پیش رفت نہیں کرسکے، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com