اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے علاقے میں 43 شخص کی پر اسرار موت کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا.
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس نے واقعے کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات پر عمل کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو ایک شخص کی اطلاع موصول ہوئی جسے سٹیڈ سٹریٹ، شیپلے میں ایک رہائشی پراپرٹی میں رکھا گیا تھا۔پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں ایک 43 سالہ شخص مردہ پایا گیا۔پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔. شواہد کی بنیاد پر پولیس نے ایک 65 سالہ شخص اور ایک 54 سالہ خاتون کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔دونوں افراد پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔مقتول کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقتول اور گرفتار افراد کے درمیان تعلقات کی نوعیت کا تعین کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔