اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کئی امریکی پاکستانی سیاستدان بھی میدان میں اترے ،امریکی پاکستانی سیاستدانوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے امیدوار سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔مشی گن سے عائشہ فاروقی، پینسلوینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں، جب کہ عامر سلطان نیویارک میں ریپبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
کانگریس کے لیے واحد امریکی پاکستانی امیدوار ایرن بشیر پنسلوانیا میں مقابلہ کریں گی۔واضح رہے کہ امریکا میں 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ۔آج ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔5 نومبر کو ہونے والے باقاعدہ انتخابات سے پہلے 7.79 ملین لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔ صدارت کے لیے کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔