توشہ خانہ کیس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

بشریٰ بی بی وکلا سلمان صفدر، انتظار پنجوٹھا اور نعیم پنجوٹھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ سابق خاتون اول کی گرفتاری چاہتے ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو فرانزک کے لیے ایف آئی اے کو بھیج دی گئی ہے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ انہیں بلا کر 3 گھنٹے بٹھایا جاتا ہے، تفتیش کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آئی؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو آگے بڑھائیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com