لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، گارڈن ٹاؤن اور کاہنہ موسلا دھار بارش سے بھیگ گئے، چونگی امرسدھو، کینچی، تاج پورہ، والٹن، فیروز پور روڈ، ریلوے اسٹیشن، شاہدرہ، اچھرہ میں بھی جم کر بارش ہوئی۔ .
مغلپورہ، مصطفی آباد، نیلہ گنبد، کوئینز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ اور دیگر مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں کاہانہ، اوکاڑہ، دیپالپور، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور میں بھی بارش ہوئی۔
دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں سے بارشوں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، صوبے کے مشرقی، شمالی اور وسطی اضلاع میں آج بارش ہوگی، ژوب، بارکھان، سبی، خضدار، قلات۔ لسبیلہ اور آواران میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہے گا، تیز بارش سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا