احتجاج کے دوران ہزاروں مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔امریکی شہر نیویارک میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے اسرائیل سے حملے بند کرنے اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
لبنان میں خواتین اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئیں اور غزہ کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جب کہ مراکش میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔تیونس میں خواتین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے، بیلجیئم اور اٹلی میں بھی شہریوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔