لاہور: فضائی آلودگی کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ماسک لازمی قرار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے ہوائیں لاہور کی طرف آ رہی ہیں، جبکہ بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والے افراد اور سامان لے جانے والی گاڑیوں کو ڈھانپنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے شیشے اوپر رکھیں اور گھروں کے دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ دوپہر ایک سے پانچ بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے، لیکن آسمان صاف ہونے کے باوجود ہلکی دھند رہ سکتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز کا استعمال جاری ہے، اور شہریوں کا تعاون فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں