احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا جب کہ اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات کر دی گئی۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کی شاہراہوں کو مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈی چوک میں رکھے گئے کنٹینرز پر بھی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ڈی چوک پر پولیس، ایف سی، پنجاب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔
سرینگر ہائی وے کو زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانے والے راستے میں ٹی کراس پر کنٹینرز رکھے گئے تھے۔ کھنہ پل پر کنٹینرز رکھ کر ایکسپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے آئی اے انٹری پر کنٹینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ گولڑہ موڑ جی ٹی روڈ جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔
چھبیس چونگی پل اور اسلام آباد ایئر پورٹ جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ نیو مارگلہ روڈ کو ون الیون پر کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔ ایران ایونیو کو ڈی 12 پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر ہائی وے کو جوڑنے والے ایکسپریس وے کو زیرو پوائنٹ پر بند کر دیا گیا ہے۔ فیض آباد سے اسلام آباد جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ بھی مختلف مقامات پر بند ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔