اسلام آباد میں قتل ہونیوالی ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں ان کے گھر کے اندر قتل ہونے والی مشہور ٹک ٹوکر ثنا یوسف نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا۔

17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز تھے اس کی زیادہ تر ویڈیوز سادہ، صاف، مزاحیہ اور عام مسائل پر کی گئی تھیں۔.
ثنا یوسف کو اپنی ویڈیوز میں ہمیشہ مسکراتے اور ہنستے دیکھا گیا وہ اپنی سادگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول تھیں۔
قتل ہونے والی ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی بچی میں کوئی اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔
اس کا ثبوت اس وقت ملا جب ایک ڈرامے ‘وہ زادی سی’ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں ثنا یوسف چائلڈ اسٹار عینا آصف کے ساتھ چند مناظر میں بھی نظر آ ر ہی ہیں۔
اس ڈرامے میں عینا آصف نے علی عباس کی بیٹی کا کردار ادا کیا جبکہ ثنا یوسف نے ان کی ہم جماعت سہیلی کا کردار ادا کیا۔
جب یہ تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر اس المناک واقعے پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے نے ایک باصلاحیت لڑکی کو کھو دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com