اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سورج دنیا میں سب سے پہلے کس ملک میں طلوع ہوتا ہے، اس سوال کا جواب سادہ نہیں بلکہ ذہن کو ہلا دینے والا ہے۔
سورج دنیا میں سب سے پہلے کس ملک میں طلوع ہوتا ہےاس سوال کا آسان جواب یہ ہے کہ دنیا میں 3 ممالک ایسے ہیں جہاں سورج سب سے پہلے طلوع ہوتا ہے لیکن اس کا انحصار سال کے مہینے پر ہوتا ہے۔یہ ممالک نیوزی لینڈ، روس اور کریباتی ہیں، جن کا جغرافیہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کریباتی
وسطی بحر اوقیانوس میں واقع یہ چھوٹا ملک کئی جزائر پر مشتمل ہے جس کا کل رقبہ 726 مربع کلومیٹر ہے۔یہاں کے کچھ حصوں میں، سورج نیوزی لینڈ کے مقابلے میں پہلے نکلتا ہے۔ویسے تو اس کا رقبہ زیادہ نہیں لیکن حیرت انگیز طور پر 4 ٹائم زونز ہیں۔
کریباتی کے انسانی آبادی والے علاقے میں دنیا میں سب سے جلد طلوع آفتاب (مخصوص مہینوں میں) ہوتا ہے، حالانکہ غیر آباد جزیروں جیسے ملینیم جزیرے میں طلوع آفتاب پہلے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کیا آپ جانتے ہیں نیا دن رات 12 بجے کیوں شروع ہوتا ہے ؟
یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ جب پاکستان میں صبح 9 بجے ہوتے ہیں تو کریتیمتی میں شام 6 بجے ہوتے ہیں۔اس کے برعکس، کریباتی کے دارالحکومت تراوہ میں 4 بج رہے ہوتے ہیں
چیتھم آئی لینڈ، نیوزی لینڈ
اس جزیرے کا ٹائم زون آکلینڈ سے مختلف ہے اور کچھ مہینوں کے دوران اس میں کریتیماتی کے مقابلے میں دنیا کا پہلا طلوع آفتاب ہوتا ہے۔ 2018 کی مردم شماری کے مطابق یہاں 663 افراد مختلف پیشوں کی وجہ سے مقیم ہیں۔
روس
روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچٹکا کچھ مہینوں میں سورج کو پہلے طلوع ہوتے دیکھتا ہے۔چونکہ یہ ایک اونچائی والا علاقہ ہے، اس لیے گرمیوں میں سورج بہت جلد طلوع ہوتا ہے۔اسی طرح روس کے ایک اور علاقے یولین میں بھی سورج مخصوص دنوں میں پہلے طلوع ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
اوزون کی تہہ کسے کہتے ہیں ؟ اس کی بحالی سے کیا فائدہ ہوگا؟
کس ملک میں سورج سب سے پہلے کون سے مہینوں میں طلوع ہوتا ہے؟
اب آپ زیادہ آسانی سے سمجھ جائیں گے کہ سورج دنیا میں سب سے پہلے کون سے مہینوں میں طلوع ہوتا ہے۔کریباتی میں دنیا کا پہلا طلوع آفتاب ہوتا ہے، پہلے 31 جنوری سے 15 مئی تک اور پھر 27 ستمبر سے 13 نومبر تک (مجموعی طور پر 153 دن)۔
روس کے مختلف علاقوں میں سورج سب سے پہلے 16 مئی سے 26 ستمبر (134 دن) تک طلوع ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ (چتھم آئی لینڈ) میں 14 نومبر سے 30 جنوری تک دنیا میں پہلا طلوع آفتاب ہوتا ہے۔