اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس اور انگلینڈ کے درمیان ایک جزیرہ ہے جسے جزیرہ سارک کہتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کی سب سے چھوٹی جیل واقع ہے اور اب بھی زیر استعمال ہے۔جیل ایک چھوٹا سا گھر لگتا ہے جس میں صرف دو جیل کمرے ہیں۔ جزیرہ سارک میں نہ کوئی گاڑی ہے، نہ سڑکیں اور نہ سٹریٹ لائٹس، صرف ایک چھوٹی جیل ہے جو 1856 میں قائم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
وہ کون سے ممالک ہیں جن کی سرحدیں دنیا کی سب سے چھوٹی سر حدیں ہیں؟
ایک جیل سیل کی پیمائش x 6 6فٹ ہے جبکہ دوسرے کی پیمائش بھی اتنی ہی فٹ ہے اور دونوں کمروں کو ایک تنگ راہداری سے الگ کیا گیا ہے۔دونوں کمروں میں لکڑی کے چھوٹے بستر ہیں جن پر قیدیوں کے سونے کے لیے پتلے گدے ہیں۔
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے لمبے بالوں والی خاتون کون ؟
حیرت کی بات یہ ہے کہ قیدیوں کو پڑوسی جزیرے گرنسی کی ایک بڑی جیل میں منتقل کرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ دو دن تک یہاں رکھا جاتا ہے۔اس جیل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کے طور پر اپنے نام کیا ہے۔ جہاں تک جزیرے کا تعلق ہے، یہ صرف 5 کلومیٹر لمبا اور 1.6 کلومیٹر چوڑا ہے جس کی آبادی 600 سے کم ہے۔