اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) کینیڈا سمیت دنیا بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے ، مسلمان روزے رکھ رہے ہیں ۔
پاکستان میں روزہ رکھنے والے افراد اوسطاً 13 گھنٹے روزہ رکھیں گے لیکن دنیا کے کئی ممالک کے مسلمان 17 گھنٹے تک روزہ رکھیں گے۔اس بار دنیا بھر میں مارچ میں رمضان کا آغاز ہوا اور ہر سال رمضان پچھلے سال کے مقابلے میں 12 سے 13 دن پہلے شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے روزے کی مدت میں بھی نمایاں فرق پڑتا ہے۔الجزیرہ کے مطابق اس سال سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں ہوگا جہاں مسلمان 16 گھنٹے 31 منٹ تک روزہ رکھیں گے۔. دلچسپ بات یہ ہے کہ وہاں مسلمانوں کا پہلا روزہ 12 گھنٹے 56 منٹ تک جاری رہے گا۔گرین لینڈ کے بعد آئس لینڈ میں آخری روزہ 16 گھنٹے 29 منٹ کا ہوگا اور فن لینڈ میں آخری روزہ 15 گھنٹے 30 منٹ کا ہوگا۔.
مذکورہ ممالک میں پہلے اور آخری روزہ کے درمیان فرق ڈیڑھ سے چار گھنٹے کے درمیان ہوگا جبکہ پاکستان میں یہ فرق زیادہ سے زیادہ 25 منٹ کا ہوگا۔روس، قازقستان، پولینڈ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، برسلز اور رومانیہ جیسے ممالک میں روزے کی مدت 14 گھنٹے تک ہوگی۔ترکی میں روزے کی مدت 14 گھنٹے، تیونس میں 13 گھنٹے، الجزائر میں 13 گھنٹے، ایران 13 گھنٹے، افغانستان میں 13 گھنٹے، بھارت، بنگلہ دیش، شام، عراق، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، یمن اور سعودی عرب بھی ہوں گے۔