ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں مقامی گیس کی پیداوار 3.6 بلین کیوبک فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے، 1 بلین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سردیوں میں سسٹم میں یومیہ 5 ارب کیوبک فٹ گیس دستیاب ہوگی، سردیوں میں گیس کی زیادہ سے زیادہ طلب ساڑھے 6 ارب کیوبک فٹ رہنے کا امکان ہے، سردیوں میں گیس کا شارٹ فال ایک ارب کیوبک ہے۔
ذرائع کے مطابق زیرو ریٹڈ صنعتوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے، عام صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے اوقات کار، سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی دستیابی سے مشروط ہوگی، گھریلو شعبے کو اس لیے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو اکتوبر کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کا اطلاق آئندہ سال نومبر سے مارچ تک کیا جائے گا۔
46