300
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ کے گرد سونے اور تانبے کی نئی باڑ کا افتتاح کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق روضہ مبارک کے گرد نئی باڑ 87 میٹر لمبی اور ایک میٹر اونچی ہے۔
یہ الگ الگ اکائیوں اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی تنظیم کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی ؐمیں حرم مقدس کے گرد تانبے اور سونے سے بنی ایک نئی باڑ کا افتتاح کیا۔ ابتدا میں روضہ رسول ؐکی عمارت کے گرد لکڑی کی باڑ تھی جسے ہٹا کر تانبے کی سنہری باڑ لگائی گئی۔