جوہری پلانٹ کا افتتاح،ترکیہ بھی ایٹمی ممالک کی فہرست میں شامل

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوترکی نے روس کے تعاون سے بنائے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق جمعرات کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اکیویو پاور پلانٹ میں پہلی بار جوہری ایندھن کی فراہمی کی تقریب میں اپنی ورچوئل تقریر کے دوران کہا کہ 60 سال کی تاخیر کے بعد ترکی ان ممالک میں سے ایک بن جائے گا جو جوہری طاقت کے حامل ہیں ۔

ترکی کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیے جانے والے اکویو نیوکلیئر پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 4800 میگاواٹ اور چار ری ایکٹر متوقع ہے، جوہری پلانٹ رواں سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کر سکے گا۔یاد رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان اکیو نیوکلیئر پلانٹ کے لیے بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر کا آغاز ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترک صدر نے امریکہ کو ‘سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا

ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ بہت سے اہم منصوبوں کی طرح اکیو کو بھی فنانسنگ ماڈل کے ساتھ لاگو کیا گیا جو ہمارے قومی بجٹ پر بوجھ نہیں ڈالتا اور روس کے ساتھ ہماری سب سے بڑی مشترکہ سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ترکی کی قدرتی گیس کی درآمدات میں سالانہ 1.5 بلین ڈالر کی کمی کا باعث بنے گا اور قومی آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث بنے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com