مندر کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں اماراتی وزیر رواداری اور بقائے باہمی شیخ النہیان بن مبارک نے کہا کہ نریندر مودی کا امارات کا دورہ دوستی، تعاون اور اعتماد کی علامت ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران ہندو مندر کے کمیونٹی ہال میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
نریندر مودی نے گنگا جمنا، گنگا جل کا پانی مندر کی آبی گزرگاہ میں شامل کیا اور پھولوں سے خصوصی آرتی کی۔مندر میں ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔مندر کو 18 فروری سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس کی تعمیر 2018 میں شروع کی گئی تھی جس کے لیے بھارتی ریاست راجستھان سے سرخ اور گلابی پتھر اور اٹلی سے ماربل لایا گیا تھا۔