سعودی عرب میں ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی عوامی بس کا افتتاح

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں ہائیڈروجن سے چلنے والی پہلی عوامی بس کا افتتاح کردیا گیا ۔

ایس پی اے کے مطابق کمشنر الاحسا شہزادہ سعود بن طلال بن بدر نے مملکت کی سطح پرپہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی عوامی بس کا تجرباتی افتتاح کردیا۔ہائیڈروجن سے چلنے والی بس ایک بار چارج ہونے کے بعد 635 کلو میٹر تک سفر کرسکتی ہے۔بس میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔عوامی بس کو دمام شہر اور الاحسا کے روٹ پر چلایا جائے گا جو 359 کلومیٹر طویل ہے۔بس میں 45 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

عوامی بس کو دمام شہر اور الاحسا کے روٹ پر چلایا جائے گا جو 359 کلومیٹر طویل ہے۔ بس کے تجرباتی افتتاح کے موقع پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔کمشنر الاحسا کو ہائیڈروجن کی پاور سے چلنے والی بس کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ بس کو چارج کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ہائیڈروجن بس کی وجہ سے کاربن کے اخراج پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا جس سے ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر کمشنر الاحسا نے مملکت میں پہلی ہائیڈروجن بس کے کامیابی تجرباتی افتتاح کو مملکت کے ویژن 2030 کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا۔واضح رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹ سروسز میں سعودی ریلوے سار کو ہائیڈروجن انرجی سے چلنے والے ریل انجن کا لائسنس جاری کیا گیا ہے جبکہ جدہ میں پہلی لیموزین کار اور اب الاحسا میں پہلی ہائیڈروجن بس کو شروع کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا