79
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )سی ڈی اے نے گرین، اورنج اور بلیو لائن میٹرو بسوں کے کرا یوں میں اضافہ کر دیا۔سی ڈی اے حکام نے کہا ہے کہ تمام بسوں کا کرایہ 30 سے بڑھا کر 50 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔
این فائیو سے لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ تک کرایہ 50 سے بڑھا کر 90 روپے ہو گا۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں تینوں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔چیئرمین سی ڈی اے انوارالحق نے کہا کہ بسوں کو سبسڈائز ریٹ پر چلانے کے لئے پیسے نہیں، کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی