اسرائیلی حملوں میں اضافہ،مزید 47 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر جنگی طیاروں سے بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 47 فلسطینی شہید ہو گئے۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے محاصرے کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی تعداد تقریباً ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے۔اسرائیل نے تین ہفتے قبل شمالی غزہ کی پٹی میں ایک بڑا فضائی اور زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کے دوبارہ منظم ہونے کے بعد وہ اس علاقے میں کام کر رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں واقع "حماس کمانڈ سینٹر” پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مرکز شمالی غزہ کی ایک عمارت کے اندر واقع ہے جو پہلے اسکول کے طور پر استعمال ہوتی تھی، جہاں حماس کے ارکان نے اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔