پاکستان میں ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں اضافہ، پبلک ٹرانسپورٹ پر اثر نہیں پڑے گا،حکومت

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھانے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ہائی آکٹین فیول پر موجودہ 100 روپے فی لیٹر لیوی میں 200 روپے کا اضافہ کر کے اسے 300 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اضافہ امیر ترین طبقے کے زیر استعمال تعیش گاڑیوں میں ڈالے جانے والے ہائی آکٹین فیول پر لاگو ہوگا اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس کے بعد ہائی آکٹین فیول کی قیمت 333 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 533 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکومت کے اندازے کے مطابق اس اقدام سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، جس کا حصہ عوام کو ریلیف کے طور پر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نچلے اور درمیانے طبقے کی عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اس فیصلے کا مقصد معیشت پر بوجھ کم کرنا اور ملک کے امیر ترین طبقے سے زیادہ حصہ وصول کرنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں