اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فی تولہ سونے کی قیمت میں کو 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا کیونکہ یہ گزشتہ روز 156000 روپے کی فروخت کے مقابلے 157,000 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
10 گرام 24 قیراط کی قیمت میں بھی 858 روپے کا اضافہ ہوا اور 133,744 روپے کے مقابلے میں 134,602 روپے پر فروخت ہوا، جب کہ 10 گرام 22 قیراط کی قیمت 122,600 روپے میں فروخت کے مقابلے میں 123,385 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1680 روپے اور 1440.32 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوا اور گزشتہ روز اس کی فروخت 1,757 ڈالر کے مقابلے میں 1775 ڈالر میں ہوئی۔
135