یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے اچار، مختلف برانڈز کے بسکٹ، جیلی، سرف، شو پالش، ریزر بلیڈ، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واشنگ صابن، شہد، نوڈلز سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرد یاجو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوگرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت 133 روپے سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ 275 گرام ڈش واشنگ صابن کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 275 گرام ڈش واش 90 روپے سے بڑھا کر 140 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت 56 روپے سے بڑھ کر 67 روپے ہو گئی۔بے بی ڈائپرز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 348 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ چھوٹے برانڈڈ بے بی ڈائپرز کا پیکٹ 1352 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہو گیا۔
اس کے علاوہ کیڑے مار دوا کی قیمت میں بھی 300 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد 800 ملی لیٹر کیڑے مار دوا کے محلول کی قیمت 490 روپے سے بڑھ کر 790 روپے ہو گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca